جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹائی نہ پہنیں، سپین کے وزیراعظم نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کردیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی )اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی بچانے کے لیے ٹائی نہ پہنیں۔

پیڈرو سنچز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت توانائی بچانے کے لیے فوری اقدامات پر عمل شروع کرے گی تاکہ یوکرین پر حملے کے پیش نظر روسی گیس پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعے کے روز میڈرڈ کا درجہ حرارت 36 اور سیویل کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ میں خود بھی ٹائی نہیں پہن رہا اور اپنے وزرا، سرکاری افسران اور نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی کہتا ہوں کہ توانائی بچانے کے لیے وہ بھی یہی عمل کریں۔پیڈرو سنچز نے بتایا کہ اس طرح کرنے سے انہیں گرمی کم محسوس ہو گی جو توانائی بچانے کا باعث بنے گی کیونکہ ایئر کنڈیشنز کم چلیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان نے بھی 2011 میں سپر کول بز مہم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ملازمین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ گرمیوں کے موسم میں وہ ٹھنڈے کپڑے زیب تن کر سکتے ہیں۔جبکہ برطانیہ میں بھی حالیہ گرمیوں کے دوران ہاس آف کامنز میں شریک ممبران سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سوٹ جیکٹس اتار کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…