مکوآنہ (این این آئی )پاکستان میں مریضوں کو 95فیصد بلا ضرورت انجکشن لگائے جانے کے باعث ہیپا ٹائٹس تیز ی کے ساتھ پھیل رہا ہے ،کالا یرقان ایک خاموش قاتل ہے ،جس میں 90فیصد مریضوں میں اسکی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں ،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہیپا ٹائٹس کا علاج انتہائی مہنگا جبکہ پاکستان میں حکومت پنجاب کی طرف سے مفت اور انتہائی سستے علاج کی سہولت دستیاب ہے ،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کی دیگر تین تحصیلوں کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ہیپا ٹائٹس کلینکس کی سہولت موجود ہے ،جہاں سے مریض مفت علاج کروا سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ گیسٹرو اینٹر ولوجسٹ ڈاکٹر محمد عرفان رشید نے عالمی یوم ہیپا ٹائٹس کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ا?فیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اکرم تھے ،جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شہاب عالم ،ڈاکٹر شاہد منیر ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران ،ڈاکٹر ز ،پیر امیڈیکل سٹاف اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،ڈاکٹر عرفان رشید نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا علاج 15بیس سال قبل انتہائی مشکل تھا ،جس وقت صرف انجکشن لگتے تھے ،مگر اب ہیپا ٹائٹس کا علاج انتہائی ا?سان ہے اور اسکا علاج کھانے والی دوائی سے کیا جاتا ہے ،جس کے کوئی مضراثرات نہیں ہیں ،اس بیماری سے بچائو ،تشخیص اور علاج کے متعلق شہریوں میں ا?گہی کیلئے حکومت ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے ،تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکی بیماری کے پھیلائومیں بھی اضافہ ہورہا ہے ،جو کہ انتہائی خطرناک ہے ،جس کی روک تھام کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا اور حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ،بعد ازاں سیمینار کے شرکائ� نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اکرم ،ایم ایس ڈاکٹر شہاب عالم اور ڈاکٹر عرفان رشید کی قیادت میں ا?گہی واک بھی کی