جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کی امیر ترین شخصیت ایک سال میں اپنی آدھی دولت سے محروم ہو گئی

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)ایشیا کی امیر ترین خاتون یونگ ہویان چین کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں آنے والے بحران کے باعث ایک سال کے دوران اپنی آدھی دولت سے محروم ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ بلوم برگ بلینیئر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق

چین کی پراپرٹی جائنٹ کنٹری گارڈن کی بڑی شیئر ہولڈر یونگ ہویان کے اثاثوں کی مالیت میں ایک سال کے دوران 52 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 23 اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یونگ ہویان کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کی کمپنی کے شیئر کی قیمت میں گزشتہ روز 15 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے کیش بڑھانے کے لیے مارکیٹ میں نئے شیئرز کی فروخت کا اعلان تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونگ ہویان اپنے والد کی ملکیتی کمپنی کنٹری گارڈن کی سربراہ ہیں اور ان کے والد کے اثاثے 2005 میں یونگ ہویان کے نام پر منتقل کیے گئے تھے۔دو سال قبل ہی یونگ ہویان نے ایشیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب وہ کیمیکل فائبر ٹائیکون فین ہونگ وی سے صرف ایک ارب ملین ڈالر کے اضافے پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…