جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی صدر اور اہلیہ کا رومانوی فوٹوشوٹ ،لوگ برہم ہوگئے

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کی خاتون اول اولنا کیاشکو اور ان کے شوہر صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے فیشن میگزین ووگ کیلئے کرائے گئے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اولنا کیاشکو اور ولودیمیر زیلنسکی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر میگزین نے دو روز قبل جاری کیں جو کہ میگزین کے اکتوبر کے شمارے میں شامل ہوں گی۔

یوکرینی صدر اور ان کی اہلیہ کی تصویر اکتوبر 2022کے میگزین کی سرورق کی زینت بنیں گی، تاہم میگزین نے ابھی ان کی آن لائن تصاویر جاری کی ہیں۔دونوں میاں بیوی کی تصاویر سامنے آنے پر انہیں دنیا بھر کے لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کو رومانوی دکھانا چاہتے ہیں اور ان کیلئے جنگ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔فیشن میگزین کیلئے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ایک تصویر میں خاتون اول کو فوجیوں کے درمیان بھی فیشن ایبل لباس میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ ایک تصویر میں انہیں شوہر صدر زیلنکسی کے ہمراہ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔دونوں کی تصاویر دیکھنے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ ان کا ملک جنگ میں تباہ ہو رہا ہے اور وہ فوٹوشوٹ کرانے میں مصروف ہیں۔لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طرح یوکرین کے لوگ زندگی بچانے کیلئے ملک سے فرار ہو رہے ہیں اور دوسری طرف وہاں یومیہ ہزاروں فوجی مارے جا رہے ہیں اور صدر کو خاتون اول کے ہمراہ فوٹوشوٹ کروانے سے فرصت نہیں مل رہی۔بعض لوگوں نے لکھا کہ ایک طرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ کے لیے میزائل تیار کر رہے ہوں گے اور دوسری طرف یوکرینی صدر فوٹوشوٹ کروا رہے ہیں۔کچھ لوگوں نے صدر اور خاتون اول کے فوٹوشوٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کے پرچم اور جنگ میں مارے جانے والے افراد کا خیال رکھنے کا احساس دلانے کی بھی کوشش کی۔یوکرینی صدر اور ان کی اہلیہ کے فوٹوشوٹ پر نہ صرف وہاں کے عوام بلکہ دیگر ممالک نے بھی ان پر تنقید کی اور لکھا کہ انہیں جنگ زدہ اپنے ملک کی خیال رکھنی چاہیے تھی، انہیں فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…