جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ نکلنے میں برسوں لگیں گے، اسد عمرکا حیران کن انکشاف

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج کل نظریں سیاست پر ہیں مگر معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے،

حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے، اب روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، چین سے لیے گئے 2.3 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر استعمال ہو چکے ہیں، روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا۔موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرادی ہے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان پر مسلط مصنوعی نظام کو ختم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…