جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں ایک ساتھ تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 28  جولائی  2022 |

کراچی(این این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 8500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کسی بھی ایک دن میں سب سے زیادہ اضافے کا ریکارڈ ہے.جمعرات کو سونے کی قیمت میں اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی

جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار 603 روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1740 روپے ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا اس کے علاوہ ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 242 روپے پر پہنچ کر 239.94 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روزانہ ڈالر کی قیمت نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور آج بھی اس کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3.92 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 239.94 روپے ہوگئی۔ قبل ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 242 کی سطح پر آگئی تھی تاہم مارکیٹ بند ہوتے وقت ڈالر کی قیمت 239.94 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔اسٹیٹ بینککے مطابق پاکستان بھی عالمی معیشت میں متعدد بحرانوں کی زد میں ہے، پاکستان کی معیشت پر اگرچہ زیادہ تر یہ دبا عالمی وجوہات کی وجہ سے ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں۔مرکزی بینک نے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ، پندرہ برس کی بلند ترین مہنگائی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کن حد تک بڑھ جانے والے منافع اس طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…