اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

”حمزہ بھائی وہ شیروانی اگر فارغ ہے تو مجھے بھجوا دیں ولیمے کے فنکشن میں کام آجائیگی”

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) اداکار ارسلان نصیر نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو مشورہ دے ڈالا۔ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر مختلف ٹو ئٹس کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ارسلان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ حمزہ شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہے تو مجھے بھجوا دیں، ولیمے کے فنکشن پر کام آجائےگی

اور ساتھ اسٹیپلر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ارے ایسے کیسے وزیر اعلیٰ نہیں رہے؟حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں سب سے پہلے شیروانی کو جسم سے اسٹیپل کر لیں۔ایک ٹوئٹ میں ارسلان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ ’وزارت ہے یا ترکش آئس کریم، حمزہ شہباز میڈیا پر بھڑک اٹھے‘۔دریں اثنا معروف اداکار شان شاہد نے نام لیے بغیر قومی کرکٹر پر طنز کیا ہے۔شان شاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کچھ کرکٹرز شہباز شریف کو مبارکباد دے رہے تھے۔اداکار نے لکھا لیکن اب وہ اتنے خاموش ہیں کہ انہیں روتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے۔شان شاہد کی جانب سے ٹوئٹ میں وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کس کرکٹر کے لیے یہ بات کہہ رہے ہیں۔اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں شان نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی کو مبارکباد پیش کی تھی۔انہوں نے لکھا تاریخی جیت اور عوام کی مرضی کے ساتھ کھڑے ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی بائیو تبدیل کر لی ہے۔حمزہ شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر چیف منسٹر آف پنجاب کا اسٹیٹس ہٹا کر فارمر چیف منسٹر آف پنجاب لکھ لیا ہے۔حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا 30 اپریل کو حلف اٹھایا تھا جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد 26 جولائی کو ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…