ریسٹورنٹ مالکان کوآخری موقع دیدیا گیا
لاہور( این ان آئی )پنجاب میں ریسٹورنٹ مالکان کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔
محکمہ پنجاب ریونیواتھارٹی نے ریسٹورنٹ مالکان کو2 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔پی آراے نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر کے ریسٹورنٹ مالکان الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم لاگو کریں۔
خلاف ورزی پر1 لاکھ جرمانہ اور ریسٹورنٹ سیل بھی جاسکتا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ای ایم سسٹم 2 کروڑ روپے سالانہ آمدنی والے ریسٹورنٹ پر لاگو ہوگا۔
اس سسٹم سے پی آر اے اور ایف بی آر ریسٹورنٹس کی آمدنی پر براہ راست نظررکھ سکیں گے اور سسٹم سے ٹیکس چوری کا راستہ مکمل طور بند ہو جائے گا۔