پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

ون ڈے کرکٹ کو درپیش خطرات آئی سی سی کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کے 50 اورز کے کرکٹ فارمیٹ کو درپیش خطرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ـ2023 کے درمیان بڑی تعداد میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر بڑھتے ہوئے منافع بخش ٹی ٹوئنٹی لیگز نے کرکٹ کے پہلے سے

ہی الجھے ہوئے کیلنڈر کو متاثر کیا ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے سیریز سے ریٹائرمنٹ کو مصروف ترین شیڈول کی وجہ قرار دیا ہے۔رواں مہینے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کی طرف اپنا ون ڈے کا دورہ منسوخ کیا تھا کیونکہ اسی دوران جنوبی افریقہ میں مقامی سطح پر ٹی 20 لیگ کا آغاز ہونا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس نے کہا کہ برمنگھم میں گورننگ باڈی کے سالانہ جنرل اجلاس میں کھیل کے تینوں فارمیٹس کی نوعیت پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں فیوچر ٹورز پروگرام 27ـ2023 کو حتمی شکل دی گئی۔جیف ایلارڈائس نے وڈیو کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال یہ مرحلہ زیر بحث ہے اور وہ بحث مخصوص ون ڈے کے بارے میں نہیں بلکہ کیلنڈر کے اندر فارمیٹس کے سے متعلق بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیوچر ٹورز پروگرام میں کافی ممالک ابھی تک بڑے پیمانے پر ایک روزہ میچز کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو فیوچر ٹوررز پروگرام میں ون ڈے کی تعداد یا پہلے سے طے ون ڈے کے تناسب میں کوئی تبدیلی نظر آئے گی۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے جب کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فارمیٹ کو ‘ڈریگ’ قرار دیا ہے۔جیف ایلارڈائس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کچھ ممبران نے مقامی لیگز پر خاص توجہ دی لیکن بین الاقوامی اور دو طرفہ کرکٹ کے لیے ان کی وابستگی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی پہلے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک کو مقامی سطح پر مقابلوں اور ان کے بین الاقوامی سطح پر کھیل اور اپنے کھلاڑیوں کے انتظام کے درمیان توازن کا خیال کرنا ہوگا اور ان بورڈز میں سے ہر ایک قدرے مختلف ہے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی نشاندہی کی کہ فرنچائز پر مبنی لیگز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

لہذا کیلنڈر پر بہت زیادہ دباؤ ہیلیکن مجھے یقین نہیں کہ یہ ایک ٹپنگ پوائنٹ ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کلینڈر سے ختم کر دینا چاہیے، وسیم اکرم نے کہا تھا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…