بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

مانسہرہ میں افسوسناک واقعہ بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مار ڈالا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ میں افسوسناک واقعہ

مانسہرہ ( آن لائن )مانسہرہ کے علاقے جنگ چارباغ بالا میں ایک لڑکے نے غلطی سے اپنے چھوٹے بھائی کو ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مار ڈالا۔

ایس ایچ او بٹل تھانے انور خان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں بھائی ٹک ٹاک کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی اور اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 سالہ جمال شاہ اور اس کا چھوٹا بھائی 13 سالہ عاد شاہ پستول سے ویڈیو کلپس بنا رہے تھے جب بڑے بھائی نے چھوٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو سول ہسپتال بٹل منتقل کیا گیا اور بعد ازاں طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کے والد امتیاز شاہ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لڑکے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…