جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چوروں سے مذاکرات یا ڈیل نہیں کروں گا ،عمران خان

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں تماشا کیا۔ اب عدالتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔جب سے یہ 2 خاندان آئے ہیں ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔چوروں سے مذاکرات یا

ڈیل نہیں کروں گا۔ امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیئں، غلامی نہیں کریں گے۔ ملک بھر میں جشن مناتے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، ساڑھے تین ماہ پہلے ملک میں بیرونی سازش ہوئی جس کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا، ان لوگوں کو اقتدار میں لایاگیا جو ضمانتوں پر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سمجھا قوم سب بھیڑ بکریوں کی طرح قبول کر لے گی، ہم نے25 مئی کو ایک پرامن احتجاج کی کال دی، ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا تھا، ہماری توڑ پھوڑ اور انتشار کی تاریخ ہی نہیں ہے، میرے سامنے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، انہوں نے سمجھا ہم چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں گے لیکن لوگ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایک قوم بننا شروع ہو گئے، میں نے پہلی دفعہ اپنے ملک کو قوم بنتے دیکھا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں لوگ نکلے، 2018 کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا، ہمیں شکست دینے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، حمزہ کو سپریم کورٹ نے سرکاری مشینری استعمال کرنے سے منع کیا تھا، اس نے کوئی کس نہیں چھوڑی ہمیں ہرانے کیلئے،دوسرا شرمناک کردار الیکشن کمیشن کا تھا، اس سب کے باوجود ہم نے انہیں شکست دی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم سب کو خوف ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ میں آج بھی صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں ہے، ہم 8 بار الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور ہر بار ہماری درخواست مسترد ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای سی ویم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاڑ کیا، شفاف الیکشن اور سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیئے۔احساس پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں،احساس راشن پروگرام بھی شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…