ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رومی عہد کا 1900سال پرانہ سکہ دریافت

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے 1900 سال پرانے نایاب سکے کی نمائش کی ہے۔ یہ سکہ رومی عہد کا ہے۔ سکے کے طرف چاند کی دیوی سمجھی جانے والی لونا کی تصویر ہے ۔ اسرائیلی پانیوں میں اس نوعیت سکے کی یہ پہلی دریافت کہی جاتی ہے۔

یہ سکہ مصرکے شہرسکندریہ میں ڈھالا گیا ہے۔چاند کی دیوی کی تصویر کے نیچے کینسر تحریر ہے۔ جبکہ دوسری جانب رومی شہنشاہ انتونینس پیوس کی تصویر بنی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سکے کی دریافت اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے نوادرات سے متعلق اسرائیلی اتھارٹی کی مد سے حیفا کے علاقے سے کی ہے ۔ جسے اسرائیل اپنا شمالی حصہ قرار دیتا ہے۔قدیمی سکے پر یہ بھی تحریر ہے کہ آٹھواں سال ہے۔ جس سے مراد شہنشاہ انتونینس پیوس کی حکمانی کا آٹھواں سال ہے۔ انتونینس کا عہد حکومت 138 عیسوی سے 161 عیسوی تک محیط ہے۔ یہ دور رومی سلطنت میں نسبتا امن کا دور تھا اور اسے تاریخ میں پیکس رومانا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آثار قدیمہ اتھارٹی کے سربراہ جیکب شارویت کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل میں اس طرح کا سکہ علاقے کے ساحلی حصے سے ملا ہے۔ یہ آثار جو صدیوں پہلے سمندر میں کھو چکے ہیں خطے کی تاریخ کے انتہائی گمشدہ برسوں کا پتہ دیتے ہیں۔ ان کی تاریخی اہمیت غیر معمولی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…