جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

2 لاپتا غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

datetime 27  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والے 2 کینیڈین اور آسٹریلوی کوہ پیماؤں کی لاشیں کے ٹو’کیمپ ون، کیمپ 2 کے درمیان ایک مقام پر پائی گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن اور کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 1 اور

کیمپ 2 کے درمیان کیٹو پیش آئے2 علیحدہ علیحدہ حادثات کا شکار ہوکر لاپتا ہو گئے تھے۔61 سالہ کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب آتے ہوئے لاپتا ہو گئے تھے۔رچرڈ کارٹیئر پیشہ ور کوہ پیما تھے اور وہ مختلف ماحول سے اپنے جسم کو ہم آہنگ کرنے اور جسم میں نئے موسمی حالات کے مطابق قوت مطابقت پیدا کرنے کے لیے کیٹو کیمپ 3 گئے تھے۔لاپتا کوہ پیما کی تلاش کے لیے گراؤنڈ سرچ آپریشن کیا گیا تھا لیکن اس دوران وہ نہیں ملے تھے۔گزشتہ روز ڈرون کیمروں کی مدد سے لاپتا کینیڈین کوہ پیما کی لاش کیمپ 1 کے قریب پائی گئی، رچرڈ کارٹیئر پہاڑ سے گرے اور ان کی لاش ایک چٹان پر پائی گئی۔آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن بھی 22 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے ایک علیحدہ حادثے کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔بیس کیمپ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی کوہ پیما کی لاش ایڈوانس بیس کیمپ کے قریب دیکھی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے چٹانوں پر گرا۔دونوں کوہ پیماؤں کی ملنے والی لاشیں مکمل طور سالم، قابل شناخت حالت میں برف میں جمی ہوئی تھیں۔حادثے کا شکار ہو کر مرنے والے دونوں مہم جو غیرملکیوں کو تجربہ کار کوہ پیما سمجھا جاتا تھا۔آسٹریلوی کوہ پیما راب نورمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں میتھیو ایکن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں راب نورمن نے میتھیو ایکن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…