منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمن

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے، آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا

اور بنا،ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے،کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کو قبول کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا،اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے،تم نے امریکہ کی سپورٹ پر، این جی او کی سپورٹ پر، اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تم حادثات کے ذریعے سیاست چمکانہ چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کو قبول کریں، یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں، ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے حوالے سے طارق بشیرچیمہ یا زرداری صاحب کی گفتگو کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے ان کے ساتھ مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی ہے، ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیہ کو ناکام بنائینگے، کبھی کہتے ہیں امریکی مراسلہ آیا، جھوٹ ثابت ہوا، کبھی کہتا ہے مجھے کوئی قتل کرنا چاہتا ہے آپ کو کوئی کیوں قتل کرے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جھوٹ پھیلا رہا ہے اپنی حکومت سے میری شکایت ہے،فارن فنڈنگ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، کیوں ان کیسز کا فیصلہ نہیں ہورہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…