اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے، تحریک انصاف

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے مشوروں پر ن لیگ کہیں کی نہیں رہی۔ شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ

رسی جل گئی بل نہیں گیا!کل کی عبرتناک شکست کے بعد انکا رونا دھونا تو بنتا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا رسی جل گئی بل نہیں گیا!کل کی عبرتناک شکست کے بعد انکا رونا دھونا تو بنتا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ صوبے میں اب عوامی راج لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا جس کی بھی خواہش ہے گورنر راج لگانے کی وہ لگا کہ دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے پنجاب پولیس کے ذریعے عوام پر ظلم کرواتے تھے اب وہ ان کے ہاتھ سے نکل چکی۔ انہوں نے کہا اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہر نکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ اب بس انکا رونا دھونا شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ وہی رانا ثنائ￿ اللہ ہے جو کہتا تھا کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا اور پھر عوام کا سمندر اسلام آباد آیا۔ انہوں نے کہا عدلیہ سمیت کوئی ادارہ ان سے محفوظ نہیں، جو بریف کیس سے نہ خریدا جائے اسے یہ دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں اور حکومت سے باہر آتے ہی پاؤں پکڑتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…