جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی نام فائنل کر لیا

datetime 27  جولائی  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی (ق) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے لئے راولپنڈی سے نوجوان رکن اسمبلی واثق قیوم کے نام پر اتفاق کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں واثق قیوم حکمران جماعت کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد میں عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچ گئے۔ عمران خان نے پنجاب میں بڑی فتح پر انہیں مبارکباد دی۔مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ تھے۔ اہم ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور انداز میں پورا اتریں گے۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کے رکن سبطین خان کے نام کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھیمے مزاج اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی سبطین خان کی وجہ انتخاب ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے نام کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ سبطین خان کو دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کوبھی عوام کی بھلائی کے منصوبوں کیلئے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…