اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل کرلیا

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد میں عمران خان ک

ی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچ گئے۔ عمران خان نے پنجاب میں بڑی فتح پر انہیں مبارکباد دی۔مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ تھے۔ اہم ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور انداز میں پورا اتریں گے۔ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کے رکن سبطین خان کے نام کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھیمے مزاج اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی سبطین خان کی وجہ انتخاب ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے نام کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ سبطین خان کو دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کوبھی عوام کی بھلائی کے منصوبوں کیلئے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…