منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بابراعظم کاایک اور شاندار اعزاز، دنیا کے واحد بیٹر بن گئے

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں ۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر موجود ہیں اور وہ دنیا کے واحد بیٹر ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16 نمبر پرآگئے ہیں۔بولرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے ایشون کا دوسرا نمبر ہے ،پاکستان کے شاہین آفریدی کی ایک درجیترقی ہوئی اور وہ اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…