جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

چودھری پرویز الہٰی کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی اہم ترین شخصیت عہدے سے مستعفی

datetime 27  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ کئی اہم تقررے اور تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر

فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں آنے کے بعد رات گئے صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے سے حلف لیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دفتر کا چارج فوری طور پرچھوڑ دیا، پنجاب حکومت نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تعینات کرے گی، شہزاد شوکت کو 31 مئی کو حمزہ شہباز حکومت نے تعینات کیا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نبیل اعوان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے علاوہ عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں تاہم ان کی بطور سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…