جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں

datetime 26  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد اقصیٰ کے امام کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے امام نے بطورامت مسلمہ کے لیڈرعمران خان کوخط لکھا۔شہباز گل نے لکھا کہ مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کو لکھے گئے خط کے ذریعے مبارکباد دی۔ ان کے اقدامات کی تعریف کی اور دعا دی۔واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ سعید الصبری نے عمران خان کو ایک خط لکھا ہے۔ اس کی تصدیق شیخ عکرمہ نے خود غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی ہے۔انھوں نے خط میں لکھا ہم بیت المقدس میں ہیں تاہم ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد بھی پیش کی۔امام مسجد اقصیٰ نے عمران خان کو خط میں ایک بار پھر دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے، مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…