اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شکریہ اللہ، شکریہ عوام،عدالتی فیصلہ حق میں آنے پر عمران خان کا جشن منانے کا اعلان

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عدالتی فیصلہ حق میں آنے کے بعد عوام کے ساتھ جشن منانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں

، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے،رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں،پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سراہتا ہوں۔عمران خان نے کہاکہ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے لکھا کہ بدھ کی شام ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…