اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 104ہوگئی

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 بچے بارشوں کی نذر ہوگئے، صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 104ہوگئی۔بلوچستان کے محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق

پیر کو بارش سے موسیٰ خیل اور ڈیرہ بگٹی میں 2 بچوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اب تک بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 104 جبکہ زخمیوں کی تعداد 61ہوگئی۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 40 مرد ،30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔اموات بولان،کوئٹہ، ڑوب، دکی،خضدار،کوہلو،کیچ،مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 6 ہزار 63 مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2ہزار 536مکمل جبکہ ایک ہزار 417 جزوی طور پر متاثر ہیں۔اس کے علاوہ بارشوں میں 565 کلو میٹر پر مشتمل 4 مختلف شاہراہیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ بارشوں سے 712 مال مویشی مارے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…