جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران کی چٹھی حلال اور شجاعت کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے،مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیا

datetime 26  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال، چودھری شجاعت کی حرام۔ یہ کیسا انصاف ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ

اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گی

ا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور

پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چودھری شجاعت کی چٹھی حرام ہے۔ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…