جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

فواد عالم کو 1 ہزار رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے

datetime 26  جولائی  2022 |

گال(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے، ٹیم میں مسلسل ان آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 19 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔سری لنکا سے گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم نے

اپنی 24 رنز کی مختصر اننگز کے دوران طویل فارمیٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا، انھیں یہ سنگ میل عبور کرنے میں 13 برس لگ گئے، اس کی وجہ مسلسل ٹیم سے ان آؤٹ کیا جانا ہے۔فواد کو ٹیم سے باہر رکھنے کے مختلف سلیکٹرز اور کپتانوں نے کئی جواز پیش کیے تاہم ہر بار کم بیک پر فواد نے ناقدین کو کارکردگی کے ساتھ خاموش کیا، انھوں نے 13 برس کے اس طویل عرصے میں اب تک محض 19 ٹیسٹ میچز ہی کھیلے ہیں۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی انھیں باہر بٹھایا گیا تھا تاہم دوسرے میچ کیلیے اظہر علی کو 8 برس بعد الیون سے ڈراپ کرنے کے بعد فواد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا، انھوں نے 19 ٹیسٹ میچز کی 29 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔فواد عالم دنیا کے کوئی واحد ایسے پلیئر نہیں ہیں جنھیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے میں اتنا طویل عرصہ لگا، اس معاملے میں سب سے ا?گے انگلینڈ کے جارج گن نے 22 برس، 3 ماہ اور 21 دنوں میں ایک ہزار رنز بنائے، اس دوران انھوں نے صرف 15 ٹیسٹ کھیلے، لمبے عرصے میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں فواد عالم کا 14 واں نمبر ہے، وہ اب تک اپنے کیریئر کے دوران 5 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…