فیس بک پیج پر بنگلہ دیش کے پرچم کیساتھ پاکستانی پرچم والی تصویرکیوں لگائی ؟بنگالیوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا

26  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے ماضی کے تعلق اور حالیہ دوستی کے سفارتی اظہار پر ناپسندیدگی ظاہرکرتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے فیس بک پیج سے بنگلہ دیش کے پرچم کیساتھ پاکستانی

پرچم والی سرورق کی تصویر ہٹا دی ہے، روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ نے بنگلہ دیش اور پاکستانی پرچم کی یکجا تصویر گزشتہ ہفتے اپنے فیس بک پر لگائی تھی جس پر مبینہ طور پر بنگلہ دیش میں کئی تنظیموں نے ردعمل کا اظہار کیا، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہمیں یہ پسند نہیں آیا اس لئے ہم نے پاکستانی ہائی کمیشن سے یہ تصویر ہٹانے کیلئے کہا، پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ خود انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام سے استفسار کیا تھا کہ انہوں نے ایسی تصویر فیس بک پر کیوں لگائی ہے جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے دیگر کئی ممالک میں اپنے ہائی کمیشن کے فیس بک پر میزبان ملک کے پرچم کیساتھ پاکستانی پرچم کی تصاویر لگائی ہیں جنہوں نے کبھی اس پر اعتراض نہیں کیا اس ضمن میں سعودی عرب، سری لنکا، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک کی تصاویر بھی نمونے کے طور پر ارسال کی گئی ہیں ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی خاص منصوبے کے تحت ایسا نہیں کیا تھا لیکن ہم محض اس تصویر کی وجہ سے کسی سیاسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے تھے کیونکہ تصویر لگانے کے بعد کئی اداروں اور تنظیموں نے اس پر تنقیدی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیانات میں اسے بنگلہ دیش کے جھنڈے کی توہین بھی قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…