جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت لگژری اشیا کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے تیار ہوگئی

datetime 25  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت 19مئی کو غیر ضروری اور لگژری آئٹمز کی درآمد پر عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کیلئے تیار ہوگئی ہے ،ملک کی برآمدات کو مسابقتی بنانے کے لیے رواں مالی سال کے دوران بجلی پر فی یونٹ 9 سینٹ اور گیس پر فی یونٹ 9 ڈالر سبسڈی فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو رواں ہفتے کے دوران دوست ممالک سے تقریباً 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،

حکومت 5 برآمدی شعبوں کی مدد کرنے کے ساتھ درآمدی ادائیگیوں کو کلیئر کرکے 85 میں سے زیادہ تر اشیا کی درآمدات پر عائد پابندیوں میں (موبائل فون اور آٹوموبائل کے علاوہ) عارضی مدت کے لیے نرمی کرکے مارکیٹ کو اعتماد اور مثبت احساس دلانا چاہتی ہے۔توانائی اور خزانہ کی وزارتوں اور برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ وزارت تجارت نے 5 برآمدی شعبوں یعنی بان، چمڑہ، قالین، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان پر یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک بجلی پر 9 سینٹ فی یونٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ، درآمد شدہ اور ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) بھی ان شعبوں کو 9 ڈالر فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی ، اس وقت 6.5 فی یونٹ ملین برٹش تھرمل یونٹس (ایم ایم بی ٹی یو) فراہم کی جا رہی ہے اور یہ شرح ان تمام 5 شعبوں کے لیے ملک بھر کے تمام حصوں کے لیے بلا تفریق لاگی ہوگی اس طرح، کراچی کی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کو اسی رعایتی ٹیرف پر آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جب کہ لاہور میں واقع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے 5 برآمدی شعبوں کے صارفین کے لیے بھی یہ ہی ٹیرف نافذ ہوگا،اس وقت ملک میں قدرتی گیس کی قلت کے باعث نئے صنعتی کنکشن دیے جانے پر پابندی عائد ہے۔حکومت پہلے ہی 2022.23 کے وفاقی بجٹ میں ان شعبوں کو رعایتی ٹیرف پر توانائی کی فراہمی کے لیے60 ارب روپے مختص کر چکی ہے

، ان 60 ارب روپے میں سے 20 ارب روپے بجلی اور 40 ارب روپے کیلئے پر سبسڈی کے لیے مختص ہیں اس سبسڈی کے لیے سلسلے میں وزارت خزانہ مالی ضمانت دے گی کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو اضافی فنڈز کی ضرورت پڑی

تو اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ برآمدی شعبے کو توانائی کی سپلائی غیر تبدیل شدہ نرخوں پر جاری رکھی جا سکے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو وزارت خزانہ کو پیشگی آگاہ کرنے اور ای سی سی سے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کے لیے

بروقت سمری بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔توانائی کی قیمتوں کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزارت توانائی، وزارت پیٹرولیم اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں کے اجلاس میں اصولی طور پر کیے گئے

فیصلے کے بعد منظوری کے لیے ای سی سی کے سامنے آتا ہے۔پالیسی سازی کی سطح پر یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ علاقائی سطح پر مسابقتی ریٹ نے برآمدات میں اضافے کے لیے

لانچنگ پیڈ کا کام کیا جو گزشتہ مالی سال میں سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اس لیے برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے کیلئے آئندہ سالوں میں بھی مسابقتی ریٹس کو جاری رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…