اِلینوائے(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ ذہنی دبائو ہماری جِلد اور بالوں کو متاثر کر سکتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ماہرِ امراضِ جِلد کیئرا بارنے کہاکہ ہمارا دماغ اور جِلد بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ جب ہم کام، رشتوں یا موجودہ حالات کے دائمی دبا سے گزرتے ہیں تو جِلد ایک ہدف اور دبا کے ہارمونز کا ذریعہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد کو خارش، سوزش ، جلن اور انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ دبا ئوکس طرح آپ کے جسم کو متاثر کرتا ہے، آپ موثر طریقے سے ذہن اور جسم کے عمل کو ملا سکتے ہیں تاکہ دبا ئوکو کم کیا جاسکے اور جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔ہمارے جسم کے اندر کیا معاملات چل رہے ہیں یہ اکثر جِلد سے واضح ہوجاتے ہیں۔ دبا ئوسوزش میں اضافے، زخم کے دیر سے ٹھیک ہونے اور جِلد پر منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔دبا ئومیں جِلد کے غدود زیادہ تیل بناتے ہیں جو ایکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ دبا سوریاسِس اور ایکزیما جیسی جِلدی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دبائو جلِد کے بوڑھا ہونے کا عمل بھی تیز کردیتا ہے اور نتیجتا جِلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔



















































