پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کابینہ میں 18نئے 19پرانے چہرے شامل پی ٹی آئی کے 3 منحرف رکن بھی وزیر بن گئے

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی 37رکنی کابینہ میں 18نئے اور19پرانے چہرے شامل کئے گئے ہیں پی ٹی آئی کے تین منحرف اراکین بھی وزیر بن گئے،روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق  پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کو بھی

کابینہ میں جگہ دی گئی ہے کابینہ میں سب سے زیادہ نمائندگی لاہور کو دی گئی ہے اور11 وزراءلاہور سے شامل کیے گئے ہیں ان میں سے 6وزراءمیاں شہبازشریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں البتہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق سیف الملوک کھوکھر اور رانا محمد طارق نئے وزرا کے طور پر شامل ہوئے ہیں تین خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو بھی شامل کیاگیا ہے کابینہ میں 21اضلاع کو نمائندگی دی گئی پہلی بار وزیر کا حلف اٹھا نے والوں میں لودھراں سے صدیق خان بلوچ،بہاؤلپور سے کاظم پیرزادہ، لاہور سے سیف الملوک، عظمیٰ بخاری ، رانا محمد طارق، بہاؤلنگر سے فدا حسین وٹو،ملتان سے اعجاز خان نون،غلام قاسم لنگاہ، علی حیدر گیلانی، مظفر گڑھ سے غلام قاسم خان ہنجرا، بہاؤلپور سے ظہیراقبال چنڑ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اصغر وڑائچ،سیالکوٹ سے رانا لیاقت، ذیشان رفیق، گوجرانوالہ سے اشرف انصاری اور عمران خالد بٹ اور چنیوٹ سے سید حسن مرتضیٰ نئے چہرے کے طور پر شامل ہیں پچھلی حکومت کے تین منحرف اراکین اسمبلی جو حالیہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے انہیں بھی قلمدان سونپے گئے ہیں یوں بزدار کابینہ کے اسد کھوکھر، فدا حسین وٹو اور سبطین رضا اب حمزہ شہباز کی کابینہ میں بھی شامل ہیں آزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو بھی کابینہ میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…