جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے، مقبول باقر

datetime 25  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس (ریٹائر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس کا نام نہیں ہے،

آرٹیکل 63 اے سے متعلق معاملات پر فل کورٹ بننا چاہیے، یہ حساس آئینی معاملات ہیں، فل کورٹ اس کا بہترین حل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کو ری رائٹ کرنے کی تباہ کاری شروع ہو چکی ہے، مخصوص ججوں کا ہر معاملے پر بینچ عدلیہ کیلئے تباہ کن ہے، مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے۔جسٹس (ر)مقبول باقر کا کہنا تھاکہ سمجھ نہیں آتی فل کورٹ بننے سے کسی کو کیا نقصان ہو جائے گا؟ اہم حساس آئینی معاملہ فل کورٹ سنے تو ایک متوازن عدالتی حکم سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی اور متعلقہ مقدمات فل کورٹ یکجا کر کے سنے، پاکستان ایک حساس اور خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔حکومت اور اتحادی جماعتوں نے کل فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فل کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…