پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

طوطا تلاش کرنیوالے کودولاکھ روپے کا انعام مل گیا

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں ایک لاپتہ پالتو طوطے کو ڈھونڈنے والے شخص کو مالک نے 85 ہزار کا نقد انعام دے دیا جو پاکستانی تقریبا 2 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رستم نامی افریقی طوطا 16 جولائی کو لاپتہ ہو گیا تھا،

جو کرناٹک میں اپنے گھر سے 2 کلومیٹر دور اڑ کر چلا گیا تھا۔ طوطے کے مالک ارجن نے اسے ڈھونڈنے والے کے لیے بھارتی 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔دوسرے دن ایک آدمی کو مذکورہ طوطا مل گیا جو اسے اپنے گھر لے گیا، جب اس شخص کو معلوم ہوا کہ طوطے کے مالکان اسے ڈھونڈ رہے ہیں تو وہ اس طوطے کو ان کے پاس لے گیا۔طوطے کا مالک اپنے طوطے کو دیکھ کر بہت خوش ہوا اور خوشی میں انعام کی رقم بڑھا کر بھارتی 85 ہزار روپے کر دی جو پاکستانی تقریبا 2 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ارجن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس شخص نے طوطے کو بہت بری حالت میں پایا تھا، یہ بھوکا اور خوفزدہ تھا، اس نے ہمارے طوطے کو بچایا اور اسے اچھی طرح سے کھلایا پلایا۔ارجن نے رستم کا پتہ لگانے کے لیے اس کی تلاش کے پوسٹرز بنا کر پورے شہر میں لگا رکھے تھے۔طوطا رستم گزشتہ ڈھائی سال سے اس خاندان کے ساتھ رہ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…