جہلم ( آن لائن )جہلم میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے اور ملزم زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اور لڑکی ایک ہی محلے کے ہیں اور جو بھی ہوا رضا مندی سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔