میلبورن(این این آئی)سری لنکا کے سابق کرکٹرز آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے ڈرائیور بن گئے ۔سری لنکا کے سابق کرکٹرز سورج راندیو اور چنتھاکا جے سنگھے آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے بسیں چلانے لگے، زمبابوے کے سابق کرکٹر ویڈنگٹن ماوینگا بھی میلبورن میں بس چلا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہ بس ڈرائیونگ کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات لوگ انھیں پہچان کر بات چیت بھی کرتے ہیں، تینوں اپنے ملکی حالات اور محدود ذرائع آمدنی کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے اور یہاں پر کلب کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔