اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدر ی شجاعت حسین پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں،
معلو م ہوا کہ چوہدری شجاعت اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ آج (پیر کو)سپریم کو رٹ میں پیش ہونگے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ/ سپیریم کورٹ میں
سماعت کے معاملہ پر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا
دونوں رہنماؤں کے درمیان سپریم کورٹ کیس سے متعلق مشاورت کی گئی۔ دونوں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر اگے بڑھنے پراتفاق کیا
لاہور سے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہاکہ اسلام آباد پہنچ کر قومی حکومت میں شامل جماعتوں کے
سربراہان سے مزید مشاورت ہوگی۔ چوہدری سالک حسین بھی ان کے ہمراہ اسلام آباد آئے ہیں۔