منگل‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کر دیا

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے شعر ٹوئٹ کیا لیکن غلطی کا احساس ہونے پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

۔پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جو شعر پوسٹ کیا وہ مرزا غالب کا نہیں۔سابق وزیراعظم ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب کر کے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے جو شعر لکھا وہ کچھ اس طرح تھا”معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کے لیے،

زمین سے لے کر ضمیر تک سب بک رہا ہے“۔شعر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور مقصد حیات سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرزا غالب نے یہ الفاظ اس وقت کہے جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے

مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…