پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دے دو، ڈالر 100 کا کر دیں گے، اداکار مانی کی اپیل

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور اداکار مانی نے ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی۔سوشل میڈیا پر مانی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ مہنگائی نے

صرف غریب یا متوسط طبقے کی ہی کمر نہیں توڑ رکھی ہے بلکہ اس کے اثرات سے اپر مڈل کلاس اور امیر افراد پر بھی پڑ رہے ہیں اور اس حوالے سے اداکار مانی کی ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹیلی وژن اداکار مانی کو اپنی جیب سے پرس نکال کر دیکھا جا سکتا ہے جو بالکل خالی ہوتا ہے۔ مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے مانی نے کہا کہ والٹ بالکل خالی ہے واپس جانا پڑے گا جس پر ان کی اہلیہ حرا مانی کی آواز سنائی دیتی ہے کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔مانی اپنی اہلیہ حرا کی جانب دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک کی کرنسی بہت نیچے گر گئی ہے جس کے بعد ہاتھ جوڑتے ہوئے مانی نے کہا خدا کا واسطہ ہے اب یہ ملک عمران خان کو دیدیو تو وہ ڈالر 100 کا کر دیں گے۔اس موقع حرا مانی کی مسلسل ہنسنے کی آوازیں بھی آتی رہیں۔ جس سے لگتا ہے یہ ویڈیو حرا مانی نے ہی ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو پر صارفین کا تانتا بندھ گیا کچھ نے مانی کی بات سے مکمل اتفاق کیا اور عمران خان کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔کچھ صارفین نے مانی کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے یاد کرایا کہ ڈالر 100 سے اوپر عمران خان کے دور میں ہی گیا تھا لہذا ان سے امیدیں لگانا کیسے درست ہوگا۔یہ جوڑی ایک زمانے میں عمران خان کی مداح رہی ہے اور الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرتی ہے تاہم بعد میں ان کی ہمدردیاں پاک سرزمین پارٹی اور مصطفی کمال کے ساتھ ہوگئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…