پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بہت سے ہم عصر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں کیونکہ ۔۔قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے 3بڑی وجوہات بتا دیں

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ اگلے بارہ مہینے عالمی معیشت کے لیے بہت مشکل ثابت ہو سکتے ہیں، خاص کر وہ ممالک جن کا قرضہ زیادہ ہے اور اس کا بڑا حصہ بیرونی قرضہ ہے اور انہیں اس قرض کا بڑا حصہ اگلے بارہ مہینوں میں ادا کرنا ہے ،بہت سے ہم عصر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے

حالات قدرے بہتر ہیں جس کی تین بڑی وجوہات ،پاکستان کے بیرونی قرضوں کے اظہاریے قدرے بہتر ہیں،پاکستان کو آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل ہے اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اورپاکستان ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے بروقت درست پالیسی اقدامات کیے ہیں۔پاڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں کی سطح جی ڈی پی کا 70فیصد ہے، اس میں سے زیادہ تر قرضہ ملکی ہے اور بیرونی قرضہ جی ڈی پی کے صرف 40 فیصد کے برابر ہے، اسی طرح قلیل مدتی قرضہ صرف 7 فیصد ہے، جن ملکوں کے پاس آئی ایم ایف پروگرام ہوگا وہ ممالک اگلے بارہ مہینے بچے رہیں گے، بیرونی قرضہ، ہماری پالیسی اور آئی ایم ایف پروگرام ہونے کی وجہ سے ہم اتنے خطرے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول کامعاہدہ بہت اہم سنگ میل ہے، اگست کے مہینے میں بورڈ میٹنگ ہو جائے گی جس سے دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان درست راستے پر ہے۔

بینک زری سختی کا آغاز ہو چکا ہے، شرحِ سود میں خاصا اضافہ کیا جا چکا ہے، دیگر انتظامی اور ضوابطی اقدامات بھی کیے گئے ہیں، حکومت بھی مالیاتی اخراجات میں کمی کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ دوست ممالک سے بھی فائنانسنگ کی بات ہو رہی ہے ،آئل فائنانسنگ بھی ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف کو پاکستان جیسے ممالک سے معاملات طے کرنے کا تجربہ ہے،کئی ممالک میں جمہوری نظام میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے،ہمارے آئی ایم ایف سے معاملات بالکل درست سمت میں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں افراط زر بڑھ رہی ہے،پاکستان کا بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا چالیس فیصد ہے جبکہ گھانا اور دیگر ممالک میں یہ شرح کہیں زیادہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…