پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی منظم مہم چلائی جا رہی ہے،

ججز کے خلاف گالم گلوچ مہم 529 اکاؤنٹس نے شروع کی جنھیں مریم نواز فالو کر رہی ہیں۔ججز کے خلاف گالم گلوچ ٹرینڈ چلانے کے لیے تقریباً 11 ہزار ٹوئٹس کی گئیں، یہ منظم مہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے بعد شروع ہوئی۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا یہی رویہ رہا ہے، جب بھی ان پر کوئی دباؤ آتا ہے تو یہ اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی سوشل میڈیا سیل کے کرتا دھرتا تین شخصیات ہیں جن میں مریم نواز، مریم اورنگ زیب اور فہد حسین شامل ہیں۔انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مہم عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے، اس بار جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف گھٹیا مہم چلائی گئی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی جانب سے اس طرح کی اگلی مہم فوج کے کچھ افسران کے خلاف بن رہی ہے، کچھ ٹی وی اینکر بھی اس میں شامل ہیں۔اس وقت سب سے دھمکی آمیز بیانات فضل الرحمان کے ہیں، چیف جسٹس ہائی کورٹ کے خلاف انھوں نے بے ہودہ الزام لگائے، جن کیسز کی بات کی گئی وہ تو ان کے پاس تھے ہی نہیں، تو یہ مہم ابھی اور آگے جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…