پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

روس مجھے مروانا چاہتا ہے ، پاناما پیپرز کے وسل بلوئر کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی )دنیا بھر میں ٹیکس چوری اور فراڈ سے متعلق انکشافات کرنے والے پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے وسل بلوئر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کے لیے زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ روس انہیں مروانا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انٹرویو میں پاناما پیپرز کے وسل بلوئرکا کہنا تھا کہ انہیں روسی انتقام کا خوف ہے، میگزین نے جان ڈو کے فرضی نام کے تحت ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس روسی حکام اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے مالی غلط کاری کے ثبوت موجود ہیں جنہوں نے یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد کی۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی جان کا خوف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرہ ہے جس کے ساتھ میں جی رہا ہوں کیونکہ روسی حکومت نے اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ وہ مجھے مارنا چاہتی ہے۔ جب صحافی نے جان ڈو سے ٹیکس پناہ گاہوں کے بارے میں پوچھا جو آمرانہ حکومتوں میں طاقتور افراد کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے تو وسل بلوئر نے مبینہ کردار کے بارے میں بات کی جو وہ روس میں ادا کرتے ہیں جن کے رہنما قانون شکنی سے انکار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا کے لیے زیادہ خطرہ ہیں اور شیل کمپنیاں ان کی بہترین دوست ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…