ساہیوال(این این آئی) سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال عارف محمود خاں نیازی نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ مانیکا کی کر پشن کیس میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی
جبکہ دیگر پانچ ملزموں دیپالپور مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین طاہر ظہور،سیکرٹری طاہر تنویر ،ممتاز احمد،رانا اطہار اور رانا افتخار کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں30جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
انٹی کر پشن سر کل اوکاڑہ نے13جون کو مارکیٹ کمیٹی کے سر کاری پلاٹ کی فیس7لاکھ80ہزار روپے خرد برد کر نے اور ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سر کاری خزانہ کو نقصان پہنچانے
اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ا لزامات میں7ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔دوران تفتیش کر پشن کے الزامات پانچ ملزموں کے خلاف ثابت ہوگئے
جبکہ مقدمہ کے مد عی ناصر نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے بھائی احمد مجتبیٰ مانیکا کے خلاف الزامات واپس لے لئے۔جس پر عدالت نے آج احمد مجتبے ٰ مانیکا کی ضمانت کنفرم کر دی۔