منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد تین بڑوں کی اہم ملاقات شہبازشریف اور آصف زرداری کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد تین بڑوں کی اہم بیٹھک، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت شریک ہو ئے جس میں موجودہ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف

اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات کے دوران آئندہ کے سیاسی معاملات زیر غور آنے کے علاوہ آئندہ عام انتخابات اور معاشی حالات کی بہتری کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے،اداروں سے دیرینہ تعلق ہے ، تنقید کرنیوالوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں۔ انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…