پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وہ گھڑی جس کا انتظار تھا!! ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ، سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے  ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف ابتدائی سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پرویز الٰہی کی درخواست پر ڈپٹی سپیکر

دوست مزاری کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں، وہ اپنے ساتھ الیکشن کا تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں، ڈپٹی اسپیکرآ کر اپنے مؤقف کا دفاع کریں اور بتائیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ صرف ایک قانونی سوال ہے، یادرکھیں ایسے معاملات غیر تجربہ کاری سے پیش آتے ہیں، یہ معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنے کا ہے۔عدالت نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو 2 بج کر 30منٹ پرطلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری کو بھی نوٹس جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت دوپہراڑھائی بجے تک ملتوی کردی۔قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…