پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ ، پرویز الٰہی کو بڑی کامیابی حاصل ،حمزہ شہباز ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پرویز الٰہی کی درخواست  منظور، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہی میں ہیں جو جلد درخواست پر سماعت کریں گے۔اس سے قبل نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کے بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…