جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نیازی صاحب لمبی سانسیں لیں ، 10 گلاس برف والا پانی پیئو، فیصل کریم کنڈی

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب لمبی سانسیں لیں ، 10 گلاس برف والا پانی پیئو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تمہارا 2018 کا اقتدار جمہوریت اوراخلاقیات کی کن

بنیادوں پر کھڑا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان معاشرے میں فساد اور سیاست میں فتنے کی علامت بن چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف شوکت خانم ٹرسٹ کا آڈٹ کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اکرم نیازی کرپشن کرنے پر ملازمت سے فارغ ہوئے تم چندہ چوری کرنے پر جیل جائوگے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سن لو، تمہارے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کرینگے ، تیری حکم عدولی کرے تو غدار چودھری شجاعت کی حکم عدولی کرے تو حاجی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایسے بدقسمت ہیں جس کی عزت اپنے بچے بھی نہیں کرتے ۔ انہوںنے سوال کیاکہ عمران خان تمہیں کبھی حلال کا لقمہ نصیب بھی ہوا ہے یا نہیں، عمران خان 9 سال سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر منعقد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حمزہ شہباز 179ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے 176ووٹ حاصل کئے، ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے اراکین اسمبلی کو دی گئی ہدایات کے برعکس ووٹ دینے پر مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ مسترد کر دئیے اور حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے

ڈپٹی سپیکر کی رولنے کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب بر قرار رہنے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایوان میں شیر شیر کے نعرے لگائے گئے اور تمام اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز کومبارکباد دی جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی جانب سے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…