جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں، حیران کن دعویٰ

datetime 22  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی) ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتاح اسماعیل جب

بھی ٹی وی پر آتے ہیں مارکیٹ میں عدم استحکام بڑھ جاتا ہے، ان کے بیانات پیٹرول چھڑکنے کا کام کرتے ہیں۔ماہر معاشیات نے کہا کہ ڈالر بڑھتا جا رہا ہے اور مارکیٹ میں سٹے باز سرگرم ہیں ، مفتاح اسماعیل پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن وزیرخزانہ ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ کل انہوں نے کہا کہ ڈالر ریٹ پر ہمارا اختیار نہیں ہے جبکہ دو دن پہلے انہوں نے بتایا کہ دس ارب ڈالر دوست ممالک سے آ رہے ہیں اور اب کل بول رہے تھے کہ اربوں ڈالر کی ڈیل ہے راتوں رات تو مکمل نہیں ہو گا ۔ ٹائم لگے گا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مارکیٹ میں اعتماد کا بیڑہ غرق کردیاہے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر مبارکباد ایسے لے رہے تھے کہ سب ٹھیک ہوگیا ۔ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جلدی پیسے کیلئے پہلے بلاول کو بھیجا اب ایک اور شخص کو بھیجا گیا ہے، طارق فاطمی کوآئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کیلئے امریکہ بھیجا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…