پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خاندان نے چوہدری شجاعت حسین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) خاندان نے چوہدری شجاعت حسین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، چوہدری حسین الہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر زرداری اور چوہدری شجاعت لڑائی چاہتے ہیں تو پھر اب ہماری لڑائی ہے، ہم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،

اللہ نے چاہا تو ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چودھری شجاعت کا فیصلہ جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے،یہ جنگ ہے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی، جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی اور فسادیوں، فاشستوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے، ورنہ مسلم لیگ (ن) بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چودھری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نہ صرف چودھری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے چودھری پرویز الٰہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی،یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے، چودھری شجاعت نے دبا ؤکے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے، ورنہ مسلم لیگ (ن) اسے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہااسی کے لیے ووٹ مانگے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلی کا اپنا امیدوار تک نہیں،پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…