جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے احتجاج کا اعلان کر دیا

datetime 22  جولائی  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں،سپریم کورٹ سے کہتا ہوں سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں،نامور ڈاکو زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، زرداری، شریف بیرونی سازش کا

حصہ بنے، جب تک ہم طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ مافیا ہیں سیاست دان نہیں۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، برطانیہ کا وزیراعظم اگر قانون توڑتا ہے تو اسے استعفی دینا پڑتا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر جمہوریت کھڑی ہوتی ہے، پہلے ہم نے سندھ ہاؤس میں تماشا دیکھا تھا، سندھ ہاؤس میں سب نے دیکھا منڈی لگی، سندھ ہاؤس میں سیاست دانوں کے ریٹ لگے، بھیڑ،بکریوں کی طرح ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگیں، نامور ڈاکو زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، زرداری، شریف بیرونی سازش کا حصہ بنے۔ جس طرح سندھ ہاؤس میں منڈی لگی اگر کوئی مہذب معاشرہ ہوتا تو کوئی ایکشن لیا جاتا، راہول گاندھی نے کہا ہمیں پاکستان کے خلاف فوج کی ضرورت نہیں، 25 مئی کوخواتین، بچوں پر ظلم کیا گیا، بچوں، خواتین پر ظلم کے باوجود ہم پرامن رہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 25 مئی کو عوام باہرنکلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، عوام بیرونی سازش کے خلاف باہرنکلی، عوام کو بیرونی سازش، دوسرا کرپٹ لوگوں کو اوپر لانے کا غصہ تھا، ڈالر آج 230 روپے تک پہنچ گیا ہے، ان کومہنگائی کی کوئی فکرنہیں آتے ہی 1100 ارب کی چوری معاف کرائی۔ ضمنی الیکشن میں کرپٹ الیکشن کمیشن کو شکست دی، جب ہم الیکشن جیت گئے تو آج وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہونا تھا،

رات کو ضمیروں کا سوداگر پہنچ گیا، زرداری نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آصف علی زرداری عوام میں نہیں نکل سکتا، عوام اسے انڈے ماریں گے، زرداری نے ہر الیکشن میں پیسہ چلایا، یہ بلیک کے پیسے سے جمہوریت کو خریدتا ہے، ہمیں رات کوپتا چل گیا تو زرداری گیم چلارہا ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ابھی تک حیرت میں ہوں انہوں نے کیا کیا، یہ مافیا سمجھتا ہے عوام بھیڑ بکریاں ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ ہے پارلیمانی پارٹی

کا ہیڈ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے، عدالتی فیصلے میں پارٹی ہیڈ کا نام نہیں لکھا ہوا ہے، جب میں نے لیٹرلکھا تھا تواسے رد کردیا گیا تھا، یہ جوڈپٹی اسپیکربنا ہے اسے شرم نہیں آتی، ووٹ ڈال دیئے گئے اوراس نے دوسرے کو جتوادیا، جمہوریت میں اس طرح کا مذاق ہوتا ہے، یہ جمہوریت نہیں یہ لوگ اس ملک کولوٹنے آتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے افسوس ہے پہلے ہی معیشت کا برا حال ہے، معاشی بحران

بڑھتا جارہا اوراب مزید بڑھے گا، کیا لوگ اس فیصلے کومان جائیں گے، برطانیہ کی جمہوریت کواچھی طرح جانتا ہوں، ہم نے بتانا ہے بھیڑ بکریاں نہیں، ہم نے ان کوبتانا ہے زندہ قوم ہیں، نوجوانوں کوکہتا ہوں سب اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں، زرداری، نواز شریف کے خلاف 26 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، جب تک ہم طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے ملک

کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ مافیا ہیں سیاست نہیں، جس ملک میں بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑا جائے تباہ ہو جاتی ہیں، چوری کے پیسے سے پہلے حکومت گرائی اور اب دوبارہ لوگوں کوخرید لیا، اگر ان کو نہیں پکڑیں گے تو یہ بار بار ایسا کریں گے، جیسے جیسے روپیہ گرے گا ان کی دولت میں اضافہ ہوگا، ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، نوجوان آج احتجاج کریں اوربتادیں ڈاکوؤں کوتسلیم نہیں کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…