لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے اٹھا کر پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان لیگی کارکنوں کو لوٹے دکھا کر لیگی قیادت کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔لیگی کارکنوں کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔