جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک افغان بس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی

datetime 22  جولائی  2022 |

کابل(این این آئی)پاک،افغان بس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق پاک افغان بس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے، تاجروں کو

ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مشکلات ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے بس سروس اگلے ماہ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا کہ دونوں طرف سے پاکستان و افغانستان کے درمیان اگلے مہینے مسافروں کے لیے بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحد پار کرنے کو مزید مثر بنانے اور سرحد پر ٹرانزٹ ٹریڈ کی فوری کلیئرنس میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔بیان کے مطابق پشاور تا جالندھر اور کوئٹہ تا قندھار کے درمیان لگژری بس سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ بس سروس اس سال اگست کے آخر تک شروع کر دیی جائے۔پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے سیکریٹری برائے تجارت محمد صالح احمد فاروقی کے زیر صدارت 18 سے 20 جولائی تک دورہ کیا۔اس دورے میں باہمی تجارت، ٹرانزٹ اور کنیکٹیوٹی کو بہتر کرنے اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب 55 کروڑ ڈالر رہا، افغانستان نے 83.4 کروڑ ڈالر جبکہ پاکستان نے تقریبا 75 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں، اس طرح توازن تجارت افغانستان کے حق میں رہا جو 8.4 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔واضح رہے،

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عارضی داخلے کی دستاویز (ٹی اے ڈی)کو نافذ کیا جائے گا جس سے دو طرفہ تجارتی گاڑیاں آزادی سے نقل و حمل کرسکیں گی۔سفارت خانے نے مزید بتایا کہ باہمی رابطوں کے ذریعے ویزا کی پروسسینگ میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے گا۔دوسری جانب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ وزارتِ تجارت و صنعت کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے تجارتی حکام نے تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانسپورٹیشن اور اقتصادی تعلقات میں سہولت فراہم کرنے اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس منعقد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…