جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا،اس کے نیچے عام انتخابات قبول نہیں، عمران خان کا دو ٹوک اعلان

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ، اس کے نیچے عام انتخابات قبول نہیں کریں گے ،ضمنی الیکشن

میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ جس کی مدد کرے وہ جیتے وہ دن چلے گئے ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی، اڑھائی سال سے میری حکومت نے ای وی ایم مشین لانے کا پورا زور لگایا، دو جماعتیں جو مافیا ہے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں الیکشن نتائج میں تاخیر کی گئی، ای وی ایم میں الیکشن نتائج میں تاخیر نہیں ہوتی،نیوٹرلز سے کہا تھا اگر سازش کو نہ روکا تو پھر کوئی نہیں روک سکے گا ، کوئی معیشت کو نہیں سنبھال سکے گا ، چوری کے پیسے سے پنجاب کی عوام کا مینڈیٹ خریدا گیا تو پھر ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، چوری کے پیسے سے مینڈیٹ خریدا گیا تو پھر قوم نہیں رکے گی ،میں ذمہ دار نہیں پھر کیا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف لبرٹی گول اور دیگر مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔

اس الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی تصدیق کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ سینیٹ الیکشن میں چلا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا، ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے تو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ضمنی الیکشن میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ریاست کی تمام مشینری کے استعمال کے باوجود قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،ضمنی الیکشن میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش

کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ جتنا پیسہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی، سیاسی جماعتیں پیسہ چلاتی تھیں، دھاندلی کرتی تھیں۔پی ڈی ایم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی بھرپور مخالفت کی، پی ڈی ایم سے زیادہ مخالفت الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی۔پنجاب میں وزیر اعلی تحریک انصاف کا بننا ہے، دونوں جماعتوں نے پھر پیسہ چلانا شروع کر دیا، ہمارے دور میں اتحادی ہمیں بلیک میل

کرتے رہے، فنڈز مانگتے تھے ،انہوں نے آئین سے غداری کی، دوسری طرف جا کر بیٹھ گئے۔عمران خان نے کہا کہ واضح کر دوں اگر چوری کے پیسے سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مینڈیٹ خریدا گیا تو قوم پھر کنٹرول نہیں ہوگی ،زرداری اور دیگر چھپتے پھریں گے۔ قوم کی دولت کم ہوتی جارہی ہے ، یہ دانت نکال رہے ہیں ، ان کی دولت بڑھ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے حالات دیکھیں ڈالر ڈھائی سو روپے ہو گیا ہے ، نیوٹرلز کو کہا تھا سازش کو کامیاب ہونے دیا تو پھر کو ئی نہیں روک سکے گا ، کوئی معیشت کو نہیں سنبھال سکے گا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…