منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی، ق لیگ نے 186 ارکان پورے کر لئے

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)عمران خان کی زیر صدارت تحریک کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ق لیگ اور تحریک انصاف نے 186 ارکان پورے کر لئے اس موقع پر فواد چوہدری نے بھی دعویٰ کیا کہ اجلاس میں 186 ارکان شامل ہیں، واضح رہے کہ مونس الٰہی نے

بھی نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، دوسری جانب سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلا س شروع ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے اجلاس میں شمولیت کر کے رواں اجلاس کی آئینی حیثیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ ہم نے اس ایوان سے ایسی قانون سازی کی جس سے آئندہ نسلوں کو پتہ چلے کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 22جولائی کو 4بجے ڈپٹی سپیکر کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔قبل ازیں اجلاس میں سپیکر نے ضمنی انتخابات کے 19نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے حسن ملک، عرفان اللہ خان نیازی، علی افضل ساہی، میاں محمد اعظم، مہر محمد نواز، خرم شہزاد ورک، میاں محمد اکرم عثمان، شبیر احمد گجر، ملک ظہیر عباس، محمد غلام سرور، مخدوم زین حسین قریشی، محمد عامر اقبال شاہ، سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ، قیصر عباس خان، محمد معظم علی خان اور آزاد رکن سید محمد رفیع الدین شامل تھے۔مسلم لیگ (ن) کے سبطین رضا، ملک اسد کھوکھر اور فدا حسین نے بھی حلف اٹھایا۔ بعدازاں صاحبزادہ سید سعید الحسن نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے کہنے پر ملکی سلامتی، ایوان میں دینی خدمات کے تسلسل اورپارٹی کے ساتھ وفاداری کیلئے دعا بھی کروائی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت نے سارے منفی ہتھکنڈے آزما لئے مگر وہ پی ٹی آئی کے اراکین کو ہرانے میں ناکام ہوئی۔کل پرویز الٰہی وزیر اعلی منتخب ہوں گے۔ نومنتخب رکن زین قریشی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر گیارہ جماعتوں کے ٹولے کو شکست دی ہے۔ رکن اسمبلی ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ عوام نے ہمیں صوبے کی خدمت کا موقع دیا۔ الیکشن میں ہم نے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو

امن و امان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ کل چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے،،کل کا دن جیت حق کی فتح کا دن ہوگا۔ میجر غلام سرور نے کہاکہ جو ذمہ دار ہیں انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔ جس طرح فسطائی حکومت کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ رکن اسمبلی میاں محمد اکرم عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پنجاب عوام سے جو وعدے کیے اسے پورا کریں گے۔ دوران

اجلاس مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو مسلم لیگ (ن)کے نو منتخب اراکین کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے سپیکرکو مخاطب کر کے کہا کہ سپیکر صاحب آپ کے کہنے پر حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجا نے کہا کہ جمہوری عمل کا حصہ بننے پر ہم حکومتی اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پہلے (ن)لیگ والے اس اجلاس کا حصہ نہیں بنے اب ساری کارروائی میں ان کی شمولیت خوش آئندہے۔رکن اسمبلی سیف الدین کھوسہ نے کہا کہ تین ماہ عوام سے ڈرامہ کھیلا گیا اب ہماری اچھی توقعات ہیں ہم مل کر چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں ملک کو آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…